لاہور، ضلعی انتظامیہ نے پنجاب سے باہر آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ضبط شدہ آٹے کے بیگز کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے
شائع 28 جنوری 2023 10:17am

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے آٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنجاب سے باہر آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار آٹے کے بیگز ضبط کرلئے جن کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹے کے یہ بیگز عوام میں سرکاری دام پر تقسیم ہوں گے۔

Read Comments