وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل روس کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوںگے

وزیرخارجہ دورے پر اہم ملاقاتیں کریں گے
شائع 28 جنوری 2023 03:49pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر کل روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری روسی وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کے ساتھ ہی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دونوں ہم منصب باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Read Comments