قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، وزیراعظم

ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے، شہباز شریف
شائع 29 جنوری 2023 02:36pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے، جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیئے۔

شہباز شریف نے مزیدکہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، اس واقعے سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے ۔

Read Comments