Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2023 09:23am

کراچی پولیس کی کارروائی، موبائل فون ایکسپرٹ، سافٹ ویئرانجینئر سمیت 6 ڈاکو گرفتار

نیو کراچی میں پولیس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون ایکسپرٹ سافٹ ویئر انجینئر سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم عطا اللہ چوری اور چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئیز تبدیل کرنے کا ماہر ہے، وہ اب تک درجنوں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کر چکا ہے

ملزم نے اعتراف کیا کہ پہلے کبھی کبھی آئی ایم ای آئی تبدیل کرتا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ متعدد موبائل فون کی آئی ایم ای آئی تبدیل کیے

اس کے علاوہ پولیس نے دیگر 5 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان وائٹ کرولا گینگ کے مرکزی کردار ییں، وہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے جبکہ ان کا ساتھی عامر رکشہ چلاکر ریکی کرتا تھا۔

ملزمان نے سچل کے علاقے میں 70 لاکھ یوسف پلازہ کی حدود سے 12 لاکھ جبکہ بلال کالونی کی حدود میں نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

Read Comments