Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2023 01:31pm

عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے حتمی انتخاب کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کو فانئل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے ملاقاتیں شروع کردیں، عمران خان سے آج نارتھ پنجاب کے کوآرڈینیٹرز ملاقات کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر سے امیدواروں کی فہرستیں لینا شروع کر دیں، حلقے سے شارٹ لسٹ امیدواروں کا عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔

ابتدائی فہرستیں مرکزی پارلیمانی بورڈز میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی، مرکزی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں ٹکٹوں کے لئے حتمی فیصلے کرے گا۔

اس کے علاوہ ڈویژنل کو آرڈینیٹرز کی جانب سے ہر نشست پر 5 پارٹی رہنماؤں کے نام تجویز کیے جارہے ہیں۔

Read Comments