Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2023 08:19pm

اداکارہ ریشم کا حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ

اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے’۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔

Read Comments