کراچی میں رینجرز، پولیس کا سرچ آپریشن، 8 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

ملزمان سےغیرقانونی اسلحہ موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد
شائع 01 فروری 2023 08:27am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں سندھ رینجرز اور پولیس نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 64 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ساتھ ہی غیر قانونی طور پر مقیم 48 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 8 انتہائی مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔

مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد کی گئی۔۔

Read Comments