Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 فروری 2023 11:30am

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

حال میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا نے فروری کے لئے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یکم فروری سے فی کلو ایل پی جی 60 روپے، گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر 2 ہزار 706 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی قیمت 264 روپے کلو ہوگئی ہے اور گھریول سلنڈر 3 ہزار115 روپے اور کمرشل سلنڈر11 ہزار984 روپے کا ہوگیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔

Read Comments