آرمی چیف کو امریکی سینٹ کام کے سربراہ کا فون، پشاور حملے کی مذمت

جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار
شائع 01 فروری 2023 11:02am

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

جس میں سینٹ کام کے سربراہ نے پشاور حملے کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

گفتگو میں پاک امریکا عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی اور سرحدی امور پر بھی گفتگو کی۔

Read Comments