’عمران خان کے دور کے مقابلے میں مہنگائی آج 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے‘

عمران خان پر 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا، فرخ حبیب
شائع 01 فروری 2023 02:52pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور کے مقابلے میں مہنگائی آج 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، عمران خان کے دور میں مہنگائی 12 فیصد پر تھی، آج مہنگائی 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کھانے کی اشیا 39 فیصد مہنگی ہوئیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے اضافہ کردیا، بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کرعوام کو ریلیف دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کردیا، عمران خان کے دور میں عوام کو ریلیف ملتا تھا، عمران خان پر 90 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں180 فیصد کمی ہوئی ہے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہاں پر جو بات کرتا ہے اس کو اٹھالیا جاتا ہے

Read Comments