Aaj Logo

شائع 01 فروری 2023 11:35pm

کیا جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی ٹوٹ گئی ؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کے منگیتر عمر بٹ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللّٰہ اسے نصیب کرے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا۔

جنت مرزا نے کہا کہ میں نے عمر کے رویے میں تبدیلیاں دیکھی تھیں لیکن میں نے انہیں نظر انداز کیا کیونکہ میں یہ نہیں مان سکتی تھی کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکہ دے گا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے کسی کی بات نہیں مانی لیکن اب میں اپنے جذبات کو اور اس پریشانی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی۔

Read Comments