Aaj Logo

شائع 02 فروری 2023 12:10pm

شاہد خاقان کے استعفیٰ کے بعد لیگی ارکان پارٹی سے ناطہ توڑنے لگے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ کے بعد منتخب اراکین پارلیمان بھی ساتھ چھوڑنے لگے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھی، تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ لیگی ایم پی اے رائے حیدرخان نے پارٹی سے ناطہ توڑلیا ہے۔

جڑانوالہ سے لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے راؤحیدر نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےسیاسی ایجنڈے کی تائید کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے سینیئرلیگی رہنما شاہد خاقان عباسی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اگلا الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پرہی لڑیں گے۔

Read Comments