حکومت والے بہت زیادہ گر چکے ہیں، علی زیدی

"ریاستی مشینری استعمال کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے"
شائع 03 فروری 2023 03:53pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ حکومت والے بہت زیادہ گر چکے ہیں ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگ یہاں مررہے ہیں، امن و امان نہیں اور سندھ پولیس اسلام آباد پہنچ گئی ریاستی مشینری استعمال کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہ لوگ بھگتیں گے، عوام ان سے پوچھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے یہ معیشت اور آئی ایم ایف ڈیل پر ہماری مدد چاہتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ہم لوگ سارا دن عوام میں ہیں ریاستی اداروں کو استعمال کرکے اغوا کی وارادتیں ہورہی ہیں۔

Read Comments