Aaj Logo

شائع 04 فروری 2023 08:45am

یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالرتک محدود کردی

یورپی یونین نے روسی تیل کی قیمت 45 ڈالر تک محدود کردی جس کے بعد اتوار سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

بحری جہازوں پر پہنچنے والی روسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کو نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ سویڈن کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی ممالک نے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

اس سے قبل جی سیون ممالک روسی تیل کی قیمت کو 60 ڈالر فی بیرل پر محدود کرچکے ہیں اور دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔

برطانوی برینٹ 2 اعشاریہ 23 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 80 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی ڈھائی ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 40 ڈالرہوگئی۔

Read Comments