Aaj Logo

شائع 04 فروری 2023 09:00am

ترک وزیر داخلہ امریکی سفیر پر برہم - ”اپنے گندے ہاتھوں کو دور رکھیں“

ترکیہ کے وزیر داخلہ دہشتگردی کے خطرے کا الرٹ جاری کرنے پر امریکی سفیر پر برہم ہوگئے ہیں۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے امریکی سفیر پر ترکیہ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا میں جانتا ہوں آپ نے کن صحافیوں کو آرٹیکل لکھنے پر مجبور کیا، اپنے گندے ہاتھوں کو ترکیہ سے دور رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر جانتا ہوں کہ آپ نے ترکیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

اس کے علاوہ دہشت گردی الرٹ کے نوٹسز کے اجرا پر امریکا سمیت نو ممالک کے سفیروں کو طلب کرلیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جرمنی سمیت مغربی ممالک نے اپنے دعوے سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی ہیں کہ سکیورٹی خطرات نے انھیں اپنے مشن بند کرنے پر اکسایا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے، فرانس، جرمنی، اٹلی، امریکا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

جرمنی، فرانس، ہالینڈ، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ سمیت متعدد مغربی ممالک نے سیکیورٹی خدشات پر اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کردیئے ہیں۔

Read Comments