Aaj Logo

شائع 04 فروری 2023 03:32pm

عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافے کیساتھ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہرکے پیش نظر عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافے کے ساتھ ہی کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد شیخ کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکیورٹی پراجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، رینجرزحکام سمیت دیگرحکام نے شرکت کی اجلاس میں عدالتوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا ساتھ ساتھ ہی کمانڈوز کو سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی دیواروں اور اطراف کا جائزہ لیا جائے۔

آئی جی سندھ کی میڈیا سے گفتگو

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی بیس سیکیورٹی پرتوجہ دے رہے ہیں، دنیا میں سیکیورٹی مسائل ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کیے جارہے ہیں حکومت سندھ کو ٹیکنالوجی سے متعلق تجاویز دیں جس پرکافی پرکام کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کبھی سیکورٹی کے مسائل وسائل کی کمی بھی آڑے آتی ہے جبکہ شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب سے آئی جی سندھ نےگریز کیا۔

Read Comments