کراچی میں شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کرکے زندہ جلا دیا

جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے
شائع 04 فروری 2023 08:50pm

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

آج نیوز کے مطابق واقعہ خواجہ اجمیر نگری فور کے چورنگی کے پاس پیش آیا جہاں شہریوں نے دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے پیش نظر جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے۔

Read Comments