عمران خان کا ضمنی انتخابات سے قبل سندھ، کراچی کا تنظیمی سیٹ اپ تبدیل کرنے پر غور

کراچی بلدیاتی انتخابات میں کم نشستیں ملنے پر اپنے عہدیداروں سے جواب طلب
شائع 05 فروری 2023 09:12am

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر ضمنی انتخابات سے قبل ہی سندھ اور کراچی کا تنظیمی سیٹ اپ تبدیل کرنے پرغورشروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب کم نشستیں ملنے پر اپنے عہدیداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی کو سندھ کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے صدر کے لیے حلیم عادل شیخ، ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر کے لیے مضبوط امیدوارہیں اور کراچی کے صدر بلال غفار کو ہٹا کر آفتاب صدیقی کو ذمہ داری دینے کا بھی امکان ہے۔

Read Comments