Aaj Logo

شائع 05 فروری 2023 09:11pm

جیل بھرو تحریک: عمران خان نے چار لاکھ کارکنان کی گرفتاریوں کا ٹاسک دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ”جیل بھرو تحریک“ کے تحت عمران خان نے ملک بھر میں چار لاکھ کارکنان کی گرفتاریاں کروانے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: ’کیا خان صاحب ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟‘

عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر حلقے سے 500 کارکنان گرفتاری پیش کریں۔

پارٹی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق جیل بھرو تحریک کو 3 مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے۔

دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی حلقے سے 500 کارکنان خود کو پیش کریں گے۔

جبکہ تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے۔

Read Comments