ترکیہ زلزلہ: امریکا نے امداد کی پیشکش کردی

تمام ترصورت حال پر نظررکھے ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس
شائع 06 فروری 2023 11:58am

امریکا نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کو ہر طرح کی مدد کی پیشکش کردی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ترکیہ حکومت سے رابطے میں ہیں اور تمام ترصورت حال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور دیگر وفاقی حکومت کے شراکت داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے حوالے سے امریکی حکومت کے اختیارات کا جائزہ لیں۔

Read Comments