Aaj Logo

شائع 06 فروری 2023 01:49pm

پاکستان ریلوے نے مسافروں کیلئے ”رابطہ ایپلی کیشن“ متعارف کرادی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ شہریوں کو ”رابطہ ایپلی کیشن“ سے بہت فائدہ ہوگا جس سے مسافر اپنا ریلوے کا سفرگھر بیٹھے پلان کرسکیں گے۔

خواجہ سعدرفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویزاور چینی کمپنی کا معاہدہ ہوا ہے، جو کافی ماہ کی بات چیت کے بعد طے ہوا۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں، مسافراب اپنا ریلوے کا سفرگھر بیٹھے پلان کرسکیں گے اور شہریوں کو ”رابطہ ایپلی کیشن“ سے بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ، کھانا، رہائش ایپلی کیشن کے ذریعے طے کیا جاسکے گا ساتھ ہی پارسل کی ترسیل اورٹریکنگ بھی ایپلی کیشن کے ذریعےممکن ہوگی جبکہ جلد سبی تا ہرنائی ٹریک بحال ہوجائے گا۔

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ گوادر میں ریلوے کا دفترکھول دیا گیا ہے کیونکہ حالیہ سیلاب سے ریلوے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

Read Comments