Aaj Logo

شائع 07 فروری 2023 05:22pm

ترکیہ زلزلہ، ملبے تلے دفن لوگوں کو نکالے جانے کے دلخراش مناظر

ترکیہ زلزلے میں ہونے والی تباہی کے بعد دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

زلزلے سے ہوئی تباہی کو تقریباً تین دن گزر چکے ہیں اور ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

منہدم عمارتوں کے ہزاروں ٹن ملبے میں زندہ دفن متاثرین مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور کچھ وائس نوٹس بھی بھیج رہے ہیں۔

متاثرین کو ملبے سے نکالنے اور انہیں بچانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سرچ بٹالینز ترکیہ کے جنوبی صوبوں میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو بچانے میں مصروف عمل ہیں۔

ان ریسکیو آپریشنز کے درمیان کئی دلخراش مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

ترکی کے شہر سانلیورفا میں امدادی ٹیموں نے منہدم ہونے والی عمارت سے ایک بچے کو نکالا۔

ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے ملبے تلے دبے چھ ماہ کے بچے کو بھی نکالا، جس کی ماں مر چکی تھی۔

ریسکیو اہلکار ایک بلی کو بھی بچانے میں کامیاب ہوئے۔

حاطے شہر میں ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے کو ملا، جب ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک بچی سے بات کی۔

Read Comments