Aaj Logo

شائع 07 فروری 2023 10:01pm

پی ایس ایل 8: اگر میری ضرورت پڑی تو ’بھائی حاضر ہے‘

گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل5 کی طرح پی ایس ایل 8 کیلئے بھی خصوصی نغمہ تیار کرنےکا اشارہ دے دیا۔

ٹوئٹر صارف نے علی ظفر سے پی ایس ایل 8 کے لیے خصوصی نغمہ تیار کرنے سے متعلق سوال کیا تھا۔

خاتون صارف ماہم رانا نے اپنے ٹوئٹ میں علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ“اس بار پھرآپ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا نغمہ آپ گادیں، برائے مہربانی ان معاشی حالات میں عوام کو یہ تحفہ دے دیں“۔

علی ظفر نے خاتون پرستار کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ“مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اوران کی ٹیم آپ کیلیے بہترین انتخاب کرے گی، میرے نیک تمنائیں پی سی بی اور جس کسی کو بھی یہ کام دیا جاتا ہے ، اس کے ساتھ ہیں،یہ کھیل اور ملک کی روح سے تعلق رکھتا ہے اور ہم سب اس کیلیے متحد ہیں“۔

علی ظفر نے مزید کہاکہ“باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتہ ہی ہے، بھائی حاضر ہے“۔

Read Comments