ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے میں پھنسے 19 پاکستانی آڈانا منتقل، پاکستانی سفارتخانہ

" جلد فلائیٹ کے ذریعے وطن بھیجا جائے گا"
شائع 08 فروری 2023 02:28pm

ترکیہ میں آنے والے تباکن زلزلے کے باعث زلزلہ زدہ علاقے میں پھنسے 19 پاکستانیوں کو گازیان ٹیپ سے آڈانا منتقل کردیا گیا۔

سفارتخانہ کے مطابق پاکستانیوں کو آڈانا میں رہائش فراہم کردی ہے ساتھ ہی انہیں وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ تمام پاکستانیوں کو جلد فلائیٹ کے ذریعے وطن بھیجا جائے گا۔

Read Comments