وافر مقدار میں پیٹرول موجود ہے، قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں: مصدق ملک

پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے، زخیرہ اندوزی کرنے والے افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیر مملکت
شائع 08 فروری 2023 07:10pm

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری پیٹرولیم کمپنیز کے پاس وافر مقدار میں پیٹرول موجود ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول کی دستیابی کے حوالے سے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 20 دن کا جب کہ ہماری پیٹرولیم کمپنیوں کے پاس وافر مقدار میں پیٹرول موجود ہے۔

وزیر مملکت نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے، زخیرہ اندوزی کرنے والے افواہیں پھیلا رہے ہیں، یہ زخیرہ اندوز لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، ان کے لائسنس منسوخ کیئے جائیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مصدق مملکت کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، قیمتوں میں اضافے کا تعین اپنے وقت پر ہوگا۔

Read Comments