ودیا بالن کے گھر بجلی کا بل کم کیسے آیا ؟، ویڈیو دیکھیں
پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا اپنے گانے کے انتخاب پر شکریہ ادا کردیا۔
انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے شازیہ منظور کے مشہور گانے“بتیاں بجھائی رکھ دی“ پر پرفارم کیا تھا۔
ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔
جس کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ“ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور منتخب کردہ گانا میں نے 20 برس قبل گایا تھا، آپ کی جانب سے اس کے انتخاب پر میں عاجزی محسوس کر رہی ہوں“۔
Read Comments