ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن: 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل، ڈیزل برآمد

دو ڈپو سیل ، درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے گئے
شائع 09 فروری 2023 09:29am

پتوکی میں پولیس نے پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 33 کروڑ روپے مالیت کا ذخیرہ اندوز تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔

پولیس نے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کرکے دو ڈپو سیل کردیئے اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت، پمپس بند

پولیس کے مطابق ملزمان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجہ میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کررہے تھے۔ جبکہ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالے معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

Read Comments