Aaj Logo

شائع 09 فروری 2023 11:39am

طویل ٹویٹ کافیچرآگیا، آغازمیں ہی مسائل پر کمپنی کی معذرت

ایلون مسک نے توفرروی میں طویل ٹویٹس کا فیچرمتعارف کروائے جانے کا وعدہ پورا کیا لیکن ایک ٹویٹ کی حد 4 ہزار الفاظ تک بڑھانے سے صارفین کو ایک نیا مسئلہ درپیش ہے۔

کمپنی کی جانب سے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی سبسکرپشن لینے والے صارفین کو 4 ہزارالفاظ پرمشتمل ٹویٹس کی اجازت کے ساتھ ہی سروس میں خلل دیکھا گیا۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹرانتظامیہ نے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں کمپنی نے لکھا، ”ممکن ہے ٹوئٹرآپ میں سے کچھ کی توقع کے مطابق کام نہ کررہا ہو۔ اس پریشانی کیلئےمعذرت، ہم اس مسئلے سےآگاہ ہیں اورحل کے لیے کام کررہے ہیں“۔

نئی سہولت کے مطابق اب ٹوئٹرپرایک دن میں 2400 ٹویٹس کی جاسکتی ہیں، اس کے علاوہ روزانہ 500 براہ راست پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں۔

صارفین اب روزانہ 400 نئے اکاؤنٹس فالوکرسکتے ہیں۔

نئے فیچر کو استعمال کرنے والے ٹوئٹرصارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ انہیں باربار یہ پیغام موصول ہوتا ہے کہ وہ ٹویٹ کی روزانہ کی حد یا الفاظ سے تجاوزکرگئے ہیں۔

یہی نہیں، بیشترکومائیکرو بلاگنگ سائٹ پربراہ راست پیغام بھیجنے میں بھی مشکل پیش آرہی ہے، صارفین نے’ٹویٹ ڈیک’ کے بھی صحیح سے کام نہ کرنے کی شکایت کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرنظررکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹرکے مطابق ٹوئٹرسروس تقریباً 2 گھنٹےتک متاثر ہوئی، جس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ارکان نئے فیچرپر کام کو ایک طرف رکھتے ہوئے تمام توجہ مسئلے کے حل پر مرکوز کریں۔

واضح رہے کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس نہ رکھنے والے صارفین کیلئے الفاظ کی حد 280 تک محدود ہے۔

Read Comments