مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی برسی کے موقع پر یوم سیاہ

افضل گورو کو 2013 میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی
اپ ڈیٹ 09 فروری 2023 03:25pm

مقبوضہ کشمیرمیں شہید کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

سری نگر سمیت وادی بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے پیش نظر بھارت نے فوج کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

افضل گرو کو2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد 2013 میں تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر شہید کیا گیا تھا۔

Read Comments