Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 فروری 2023 02:36pm

پی ایس ایل 8 کی سونے سے بنی ٹرافی ’سُپرنووا‘ کی رونمائی کردی گئی

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان سُپرلیگ 8 کی نئی ٹرافی ’سُپرنووا‘ کی رونمائی کردی۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی 24 قیراط سونے سے بنی ہے جس میں 9 ہزار907 زرقون جڑے ہوئے ہیں جبکہ ٹرافی کے3 پلرزقومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اورجذبے کےعکاس ہیں۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی میں تمام 6 فرنچائززکےمالکان شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سےملتان میں ہوگا۔

Read Comments