Aaj Logo

شائع 09 فروری 2023 06:18pm

ترجمان پاک فوج کی آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق افواہوں کی تردید

ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دوران جنرل عاصم منیر پاک، برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے جس میں مسلح افواج کے تعاون پر بات چیت ہوتی ہے، اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے امریکا کے دورے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

Read Comments