کراچی: 7 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

بچی کواغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا
شائع 10 فروری 2023 02:14pm

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ریپ کے بعد سات سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم شیررحمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

ملزم کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پرعدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی 17 نومبرکو لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش 18 نومبرکو ملی، ملزم نے بچی کو اغوا کرنے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کرقتل کیا تھا۔

Read Comments