Aaj Logo

شائع 10 فروری 2023 02:43pm

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں 14 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کرلی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 14 فروری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے 7 فروری کو انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی تھی، معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے پیش نظر عدالت نے آخری سماعت میں تاریخ نہیں دی تھی ۔

الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور لیگی رہنما نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Read Comments