لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

پولیس تلاشی کے دوران کارکن سے پستول برآمد
شائع 10 فروری 2023 03:29pm

لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس تلاشی کے دوران کارکن سے پستول برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے پستول قبضے میں لیتے ہوئے مسلح شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدرہے اور پستول لائسنس یافتہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے لائسنس سے متعلق تصدیق کرا ئی جا رہی ہے۔

Read Comments