اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تعمیر نو کریں گے، امریکی وزیرخارجہ

نٹونی بلنکن نے ترک سفارت خانے جا کر تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے
اپ ڈیٹ 11 فروری 2023 09:29am

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ترک سفارت خانے جا کر تعزیتی کتاب میں زلزلے سے متعلق اپنے تاثرات درج کیے۔

سفارت خانے آمد پر ترکیہ کے سفیر حسن مرات مرکان نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے زلزلے سے اموات اور تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تعمیر نو کرے گا۔

مزید کہا کہ امریکا ترکیہ کے ساتھ مضبوط یک جہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Read Comments