Aaj Logo

شائع 11 فروری 2023 09:30pm

مریم نواز کو اپنے خاوند کی گفتگو کا صدمہ لگا ہوا ہے، فرخ حبیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کی گفتگو کا صدمہ لگا ہوا ہے، کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایکسٹینشن پر ووٹ دیتے ہی ختم ہو چکا تھا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو شرم آ سکتی ہے لیکن مریم صفدر کو شرم نہیں آسکتی، شہباز شریف اس قدر نالائق ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے، کہا گیا کہ ہم ملک میں مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں اور ایک روپے قیمت بڑھنے سے میاں صاحب کا دل روتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا بدترین مہنگائی کے بعد اب میاں نواز شریف کا دل نہیں روتا، ملک میں 10 ماہ میں پٹرول کی قیمت سو فیصد بڑھا دی گئی ہے، عوام پریشان ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑے ہیں، ملک میں مزید مہنگائی ہونے جا رہی ہے۔

فرح حبیب نے مزید کہا کہ مریم نواز ادھر ادھر کی باتیں کرنے اور عمران خان پر الزام تراشی کی بجائے عوام کو جواب دیں، تحریک انصاف کی حکومت میں برآمدات، ترسیلات زر اور مجموعی پیداوار میں اضافہ ہو رہا تھا، ہمارے دور میں ملک میں انڈسٹری ترقی کر رہی تھی کسان کی جیب میں 2600 ارب روپیہ اضافی گیا تھا۔

Read Comments