غذر میں 2 روز سے جاری شدید برفباری کے باعث دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع

لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 12:50pm

غذر میں شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا لوگوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حالیہ دو روز سے ہونے والی والی برف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غذر کے بالائی علاقے درکوت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے مکینوں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید برفباری سے علاقے کے مکینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ غذر کی جانب سے آج روڈ کھولنے کے لیے مشنیری لگا دی گئی ہے۔

عذر کے بالائی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ زمینی رابطہ بحال نہ ہوا تو غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

Read Comments