Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 فروری 2023 09:07am

پاک امریکا دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج شروع ہوگا

پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات آج سے واشنگٹن میں شروع ہوں گے، جو 16 فروری تک جاری رہیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا مڈ لیول دفاعی مذاکرات 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے، ان مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے انٹرایجنسی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے جبکہ وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تینوں مسلح افواج ہیڈ کوارٹرز کے حکام شامل ہوں گے۔

مزید کہا کہ امریکی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری ڈیفنس آفس کرے گا اور مذاکرات میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے

Read Comments