پارلیمینٹ کے آج ہونیوالے مشترکہ اجلاس میں 8 قومی ایشوز پر بحث ہوگی

مشترکہ اجلاس آج شام چاربجے ہوگا
شائع 13 فروری 2023 08:39am

پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہونے جارہا ہے جس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے تحریک میں شامل 8 قومی ایشوز پر ایوان میں بحث ہوگی۔

جن میں دہشت گردی، معاشی پالیسی، جموں وکشمیر اور ملک میں بڑھتی آبادی پر بحث ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری، خارجہ پالیسی، قومی اداروں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی بحث ایجنڈے میں شامل ہے۔

Read Comments