دیربالا میں برفباری نے 10 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا

مقامی افراد اپنے گھروں کی چھتوں، راستوں سے برف صاف کرتے کرتے تھک گئے
شائع 13 فروری 2023 10:54am

دیربالا میں برفباری نے پچھلے دس سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ تین دن وقفے وقفے سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

دیربالا میں رواں سال ریکارڈ برفباری ہوئی جبکہ تین روز سے وقفے وقفے سے برفباری کے بعد درختوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اڑلی ہے۔

سیاحتی مقام وادی عشیری اور لواری میں برفباری سے ان علاقوں کے حسن میں مزید اضافہ ہوا تو سیاح بھی پہنچ گئے۔

شدید برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہےجبکہ مقامی افراد اپنے گھروں کی چھتوں اور آمدورفت کے راستوں سے برف صاف کرتے تھک گئے ہیں۔

Read Comments