قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے، انٹرویو پر وزیراعظم ردعمل

عمران کی سیاست کی بنیاد جھوٹ ہے جو ہر روز بے نقاب ہورہا ہے، شہباز شریف
شائع 13 فروری 2023 01:19pm

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم عمران نیازی کی قلابازیوں سے مایوس ہے، ایک چیز جو نہیں بدلتی وہ ان کی بے چینی ہے، یہ اقتدار کے حصول کی بے چینی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چاہے ملک عدم استحکام کا شکارہی کیوں نہ ہو جائے، ان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ ہے اور یہ جھوٹ ہر روز بے نقاب ہورہا ہے۔

Read Comments