بنوں میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کا حملہ، اہلکار محفوظ

چوکی پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا
شائع 14 فروری 2023 09:18am

بنوں میں نالہ کاشو پل پولیس چوکی ڈومیل پر رات گئے نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا جبکہ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

Read Comments