Aaj Logo

شائع 15 فروری 2023 09:44am

کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل اسنیچنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں فیروز آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اسنیچنگ میں ملوث انتہائی شاطر ملزم یاسین لنگڑا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 125 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ اور موٹرسائیکل اسنیچر ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: لیاری گینگ وار کمانڈر کے قریبی رشتہ دار سمیت 4 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والی موٹرسائیکل فیروز آباد سے چھینی گئی تھی، ملزم کو چھینی ہوئی موٹرسائیکل پر موبائل چھینتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی : گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ لیاری سے گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم بہادر آباد، فیروز آباد اور جمشید کواٹر تھانے میں بند ہوچکا ہے، لنگڑا ہونے کے باوجود متعدد مرتبہ جیل جاچکا ہے، گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments