Aaj Logo

شائع 15 فروری 2023 03:24pm

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان سے ٹی ٹی پی کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جن سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ دہشت گردوں میں غلام حسین اور غلام مصطفی شامل ہیں دونوں دہشتگرد حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

Read Comments