شائع 15 فروری 2023 06:14pm

کے الیکٹرک کا شہر کے متعدد گرڈ اسٹیشنز بند کرنے کا عندیہ

کے الیکٹرک نے شہر کے متعدد گرڈ اسٹیشنز مرمت کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بروز بدھ ہارون آباد، کے ڈی اے، گل احمد، ویندر، سرجانی، کے سی آر، میمن گوٹھ اور پی آر ایل گرڈز پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرڈز سے منسلک صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے، سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مینٹننس ضروری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی پیشگی اطلاع کی جا چکی ہے، مزید رہنمائی کے لیے 118 یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔

Read Comments