کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما گل نمروز کو گرفتار کرلیا گیا

گل نمروز اور ان کےبیٹے کو پولیس نے گرفتارکیا ہے، راجا اظہررکن سندھ اسمبلی
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 10:30am

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور لیبر ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری گل نمروز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق گل نمروز کو ان کے گھر کورنگی سے گرفتار کیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کی جانب سے گل نمروز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گل نمروز اور ان کے بیٹے کو پولیس گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر وارنٹ گرفتاری کس قانون کے تحت کی گئی اور کراچی میں پی ٹی آئی ورکرز کو حراساں کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے رات گئے ملینیئم مال کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں خواتین سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے کرتے تھے۔

Read Comments