عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف

سہولت 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے متعارف کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 11:01am

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دنیا کے 58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

حج کے لیے عازمین کی آمد کوآسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

اس مقصد کے لیے سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے ابتدائی کوششوں کے حصے کے طور پر براعظم یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔

Read Comments