امریکی وفد کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ

ڈیرک شولے کا درمیانی درجے کے دفاعی مذاکرات پر اظہار اطمینان
شائع 17 فروری 2023 09:34am

قونصلراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرک شولے کی قیادت میں امریکی وفد کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ پرتفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

امریکی وفد کی قیادت ڈیرک شولے کررہے تھے جنہوں نے درمیانی درجے کے دفاعی مذاکرات پر اظہار اطمینان کیا اور زراعت، تعلیم، آئی ٹی، اور سائیس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زوردیا۔

Read Comments