ترکیہ زلزلہ: 11 روز بعد ایک لڑکی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکی اور شام میں زلزلے کے دوران لاپتہ افراد کی تعداد واضح نہیں ہوئی ہے
شائع 17 فروری 2023 10:41am

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث ہزاروں افراد ملبے تلے دب تھے لیکن امدادی کاررائیوں کے دوران مجزانہ طور پر کئی افراد کو ملبے سے نکلا لیا ہے انہیں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جسے 11 روز بعد زندہ نکال لیا ہے۔

نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ہاربر کے مطابق 17 سالہ بچی کو ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ سے بچایا گیا ہے، جہاں 6 فروری کی رات کو 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کئے جانے والے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو بھی زندہ بچایا گیا تھا لیکن اب اس برح سے بچ جانے والوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔

حکام نے ابھی تک یہ واضح اعلان نہیں کیا ہے کہ اب ترکی اور شام میں کتنے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

Read Comments