Aaj Logo

شائع 17 فروری 2023 11:06am

زلزلے میں جان بچانے والے رضا کار سے بلی کا والہانہ محبت کا اظہار

ترکیہ میں خوفناک زلزلے میں جان بچانے پر بلی کی رضاکار سے محبت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد موت کی وادی میں چلے گئے، وہیں پالتو جانور بھی ہلاک اور متاثر ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی رضاکار کے کندھے پر سوار ہوکر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اپنی جان بچانے والے رضا کار کے حفاظتی ہیلمٹ کو بوسہ دے رہی ہے، اور رضا کار کے چہرے پر اپنا چہرہ مس کرکے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہے۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور سب نے اس بے مثال محبت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments